حوثی باغیوں کا سعودی شہر نجران پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

1283

یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے یمن سے متصل علاقے نجران پر ایک میزائل حملہ،تاہم عرب عسکری اتحاد نے حوثیوں کا نیا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کر کے حملہ بھی ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے منظم منصوبہ بندی کے تحت سرحدی علاقے نجران کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم عرب اتحاد اور سعودی محکمہ دفاع نے بروقت کارروائی کر کے حوثیوں کی سازش ناکام بنا دی۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے نجران کی مقامی شہری آبادی کو نشانہ بنانے مجرمانہ کوشش کی گئی تھی مگر میزائل کی نشاندہی ہونے کے بعد سعودی عرب کے پیٹریاٹ سسٹم کی بروقت جوابی کارروائی میں میزائل کو فضاء ہی میں مار گرایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ حوثیوں کے میزائل حملے اور جوابی کارروائی میں اسے مار گرانے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیلسٹک میزائل حملہ ایران کا سعودی عرب پر ایران کی بالواسطہ جارحیت ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں 2216 اور 2231 کی صریح خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتے ہوئے یمنی باغیوں کو تباہ کن اسلحہ اور میزائل فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے عرب خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے پر ایران کے خلاف موثر اور فعال اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو یمنی باغیوں کو میزائل اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں کی فراہمی سے سختی سے روکا جائے۔