غیر معیاری کوکنگ آئل، منرل واٹر کمپنیوں پر کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے چھاپے

730

کراچی
پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں غیر معیاری کوکنگ آئل اور منرل واٹر کمپنیوں پر چھاپے مارکر غیر معیاری کنگ آئل کی دس کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیے اور منرل واٹر کی 26 کمپنیاں بھی سیل کردی گئی ہیں۔ پی ایس کیو سی اے کے مطابق ٹیموں نے حب، روہڑی ، سکھر ، حیدرآباد، اور کراچی کی مختلف فیکٹریوں پر چھاپے مارے ، 104 نمونے حاصل کیے گئے ، لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے غیر معیاری کوکنگ آئل اور پانی کی بوتلیں فروخت کی جارہی تھیں۔ جو صحت کے اصولوں کے خلاف تھیں۔ مذکورہ فیکٹریز کو سیل کیاگیا ہے ، اور ان کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں پورٹ قاسم میں کسان بناسپتی، کنولہ آئل، ایم ایم گھی، انداز کوکنگ آئل ، کسان کوکنگ آئل، مولوی کوکنگ آئل ،انڈس کوکنگ آئل ، سپریم بناسپی، اور ریما بناسپتی سمیت 26 کمپنیاں غیر معیاری کوکنگ آئل تیار کررہی تھی ، جن میں کچھ کمپنیز کے پاس تو لائسنس ہی نہیں تھے۔ ان تمام کمپنیز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور مزید کمپنیز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔