پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا

538

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی پبلشرز نے 6 سے 14 جنوری تک بھارت میں ہونے والے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 6 سے 14 جنوری تک عالمی کتب میلہ منعقد کیا جائے گا جس میں 40 ممالک سے پبلشرز شریک ہوں گے تاہم پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
انتظامیہ نیشنل بک ٹرسٹ نئی دہلی کے مطابق پاکستان سے ابھی تک صرف ایک پبلشر نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے، گزشتہ برس ہونیوالے عالمی کتب میلے میں بھی صرف پاکستان سے چلڈرن پبلی کیشنز نے ہی شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق عالمی میلے میں شرکت کے لیے کسی پبلشر کو دعوت نہیں دی جاتی بلکہ وہ خود درخواست کرتے ہیں جب کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستانی پبلشرعالمی کتب میلے میں شریک نہیں ہوتے۔