عالمی گولڈ مارکیٹ:7دن میں سونے کی قیمت میں2ڈالرکا اضافہ

1581

ؑ
کراچی :بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںہفتہ کوسونے کی قیمت میں مزید2ڈالرکا اضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید250روپے مہنگاہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1317ڈالرسے بڑھ کر1319ڈالر ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں باالترتیب فی تولہ قیمت250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں215روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 56450 روپے سے بڑھ کر56700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 48385 روپے سے بڑھ کر48600روپے ہوگئی۔ہفتہ کو فی تولہ چاندی کی قیمت 840روپے پر مستحکم رہی۔