مقبوضہ کشمیر: مارکیٹ میں دھماکے سے 4 پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی

696

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  دھماکہ اُس وقت ہوا جب  پولیس وین چھوٹا اور بڑا نامی مارکیٹ  کے درمیان واقع سڑک پر گشت کر رہی تھی۔

میڈیاکے مطابق دھماکے سے چاروں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری تاحالت کسی دہشتگرد تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی۔