ڈالر ایک بار پھر112روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا

392

کراچی

مقامی اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر112روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ گذشتہ ہفتے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپیہ بد ترین گرواٹ کا شکار رہا ۔ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1.40روپے بڑھ گئی اسی طرح یورو کی قدر1.60روپے اور برطانوی پونڈ کی قدرمیں2.45روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں70پیسے کمی کا رجحان دیکھا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.30روپے سے بڑھ کر112روپے اور قیمت فروخت 111.60روپے سے بڑھ کر112.30روپے پر جا پہنچی جبکہ25پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 132.75روپے سے بڑھ کر133روپے اور قیمت فروخت134.75روپے سے بڑھ کر135روپے ہو گئی جبکہ95پیسے کے نمایا ں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 149.20روپے سے بڑھ کر150.20روپے اور قیمت فروخت 151.25روپے سے بڑھ کر152.20روپے ہو گئی ۔