روائتی آٹومیشن ماڈلز کو روکنے کے لیے صنعتوں میں انقلاب کا آغازکیا،آصف پیر

325

سسٹمز کے زیر اہتمام انفارمیشن مینجمنٹ سمٹ کا انعقاد

کراچی ۔ آئی بی ایم اور سسٹمز لمیٹڈ نے مقامی ہوٹل کراچی میں انفارمیشن مینجمنٹ سمٹ کا انعقاد کیا جس کا مقصد مارکیٹ میں بہترین عالمی طریقہ کار تلاش کرنا تھا جو کہ سرمایہ کاری پر بلند شرح منافع اور ملکیت پر مجموعی لاگت کے حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ ریٹیل، مینوفیکچرنگ، کنزیومر گڈز، فنانس، انشورنس، میڈیا اور آئل و گیس کی صنعتوں سے وابستہ تنظیموں کے سی آئی اوز، پروڈکٹ چیفس، وی پیز اور ہیڈ آف آئی ٹی، مارکیٹنگ، ڈیجیٹل اور ای کامرس نے شرکت کی۔ آئی بی ایم اور سسٹمز لمیٹڈ کے اہم سیشنز کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے ابتدائی کلمات کے بعد کانفرنس کے شرکاءکو نئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تین اہم سیشنز کے دوران آٹو میشن (آر پی اے)، آئی بی ایم اے پی آئی کونیکٹ اور آئی بی ایم اسپیرا کے ثمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آر پی اے تیزی کے ساتھ فروغ پانے والی اور کم لاگت کی ٹیکنالوجی ہے جو بینک قرضوں کی پروسیسنگ اور ادائیگیوں جیسے کسی بھی طے شدہ اور مربوط ڈیجیٹل ذمہ داریوں کی کمپیوٹرائزڈ ادائیگی کی صلاحیت کی حامل ہے۔ لائسنس کی کم قیمت اور دوبارہ تربیت کی کم لاگت کی حامل تیز ترین اور سستی ترین آر پی اے آٹو میشن کے روائتی طریقوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ آئی بی ایم اے پی آئی کونیکٹ اے پی آئی پر مبنی کلاﺅڈ ایسا انتظامی حل پیش کرتی ہے جو کہ بہترین آر او آئی بزنس ماڈل کے قیام میں آپ کی مربوط خدمات تک رسائی اور ڈیجیٹل منتقلی کا ذریعہ ہے۔ یہ قیمتی اعداد و شمار تک اندرونی و بیرونی متعلقہ فریقین کی رسائی اور آمدنی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ آئی بی ایم اسپیرا تیز ترین ڈیجیٹل ڈلیوری کی حامل ہے جو کہ بی بی سی، سی این این، نیٹ فلیکس اور دیگر ادارے مسابقتی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ بڑی فائلوں اور آٹو میٹک رسائی کے لئے مددگار کے طور پر اسپیرا آپ کے اداروں کی ترقی کے لئے عالمی رابطے اور بہترین دستیابی کے لحاظ سے اہم ہے۔ سسٹمز لمیٹڈ کے سی ای او آصف پیر نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری ایک ایسے دور میں چل رہی ہے جو آئی بی ایم جیسے صنعتی لیڈر کی جانب سے نئی طاقتور ٹیکنالوجیز کے ساتھ انٹیلی جنس پر زور دیتی ہے۔ سسٹمز لمیٹڈ ان ا سمارٹ سلوشنز کو اپنے صارفین کے مفاد میں لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آر پی اے نے روائتی آٹومیشن ماڈلز کو روکنے کے لئے متعدد صنعتوں میں انقلاب کا آغاز کیا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی اداروں تک رسائی کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فوائد کو بہتر بنایا۔ آئی بی ایم کونٹینٹ ڈلیوری اور اے پی آئی انٹیگریشن سلوشنز کے ساتھ آر پی اے کی طاقت کو یکجا کرنے سے تمام سائزوں کے کاروبار اپنے اندرونی و بیرونی شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ ساتھ کام کے لئے نئے راہیں تلاش کریں گے۔ آر پی اے، آئی بی ایم اے پی آئی کونیکٹ اور آئی بی ایم اسپیرا کے بارے میں مزید معلومات کے لئے براہ مہربانی سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ رابطہ کریں۔