پاکستان نے ڈپلومیٹک کنسائمنٹس کی کسٹمز کلیئرنس روک دی ہیں

349

کسٹمز نے وزارت خارجہ کے متعلقہ استثنائی سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے کسٹمز کلیئرنس روک دی
کراچی : پاکستانمیں قائم مختلف ممالک کے سفارت خانوں کی جانب درآمد ہونے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی پر پاکستان کسٹمز نے وزارت خارجہ کے متعلقہ استثنائی سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پرڈپلومیٹک کنسائمنٹس کی کسٹمز کلیئرنس روک دی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمز نے اب ہر ڈپلومیٹک کنسائنمنٹ کو وزارت خارجہ کی استثنائی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اس سے قبل ڈپلومیٹک کنسائمنٹس کی وزارت خارجہ کی استثنائی سرٹیفکیٹ کے بغیر کسٹمزکلیئرنس کی جاتی تھی اور کلیئرنس کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے استثنائی سرٹیفکیٹ محکمے کے پاس پہنچتا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ دونوں کنسائمنٹس میں وہیکلز موجودہیں، پاکستان کسٹمزکے پاس ایساکوئی خودکار نظام موجود نہیں ہے کہ جس کے ذریعے وزارت خارجہ کے استثنائی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جاسکے۔