سال بدلا، مہنگائی میں اضافہ کی رفتار نہیں بدلی

648

کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 15 اشیا کی قیمت میں اضافہ رکارڈ کیا گیا
ہفتہ کے دوران ٹماٹر، آلو اور پیاز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی
کراچی:سال بدل گیا لیکن مہنگائی میں اضافہ کی رفتار نہیں بدلی، سال کے پہلے ہفتہ کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 15 اشیا کی قیمت میں اضافہ رکارڈ کیا گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق سال کے پہلے ہفتہ کے دوران مارکیٹ میں آٹا، چاول، گھی، دال مونگ، دال مسور اور گوشت کی قیمت میں 8 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔پیٹرول، ڈیزل، لیکوئڈ پیٹرلیم گیس اور کپڑا بھی مہنگا ہو گیا۔ ہفتہ کے دوران ٹماٹر، آلو اور پیاز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم کمی کے باوجود پیاز گزشتہ سال سے 116فیصد، ٹماٹر 75فیصد اور آلو 38فیصد مہنگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیا میں 35اشیا گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں مہنگی فروخت ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر ہفت وار بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ کی اوسط شرح 3.5 فیصد رہی۔