کاروبار حصص :تیزی سے 5دن مارکیٹ کا ،انڈیکس 2ہزار بڑھ گیا

264

مارکیٹ کے سرمائے میں316ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا
مجموعی حجم 85کھرب روپے سے بڑھ کر88کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے گذشتہ ہفتے کے دوران بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کیا اور کاروبار حصص میں پانچوں دن مارکیٹ میںتیزی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 2ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا اورمارکیٹ میں 41ہزار اور42ہزار پوائنٹس کی 2نفسیاتی حد بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں316ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 85کھرب روپے سے بڑھ کر88کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا رواں ہفتے بیرونی سرمایا کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری کی اس کے مقابلے سال 2017 کے آخری 6 ماہ میں مارکیٹ میں 7 ہزار پوائنٹس سے لگ بھگ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،اینگرو پولیمر ،دیوان سیمنٹ ،دیوان موٹرز ،پاک الیکٹرون ،عائشہ اسٹیل مل ،فیصل بینک ،فوجی سیمنٹ ،سوئی سدرن گیس ،کے الیکٹرک ،پیس پاک لمیٹڈ،بینک آف پنجاب ،پاور سیمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،لوٹے کیمیکل ،سوئی نادرن گیس ،اسٹا رانشورنس،یونٹی فوڈز اور سمٹ بینک سر فہرست رہے ۔شیئرز مارکیٹ نے ایک بار پھر بلندیوں کا سفر شروع کر دیا ہے گذشتہ ہفتے مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے خریداری کے باعث مارکیٹ بلندیوں کی جانب گامزن دیکھی گئی ،کاروباری تیزی کی وجہ سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار بھی متحرک دیکھائی دیے اور انہوں نے مارکیٹ میں بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کی ۔تجزیہ کارو ں کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہو گئے تھے اورانہوں نے نہ صرف نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا تھا بلکہ سرمائے کے انخلاءکا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا جس کے باعث گذشتہ مہینوں کے دوران مارکیٹ شدید ترین کاروباری اتار چڑھاﺅ کی زد میں رہی مگر بحرانی کیفیت کا شکار ہونے کے یہ پہلا موقع ہے کہ اسٹاک مارکیٹ 2ہزار سے زائد پوائنٹس اوپر چلا گیا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ خوش قسمتی سے پانچوں کاروباری دن مارکیٹ مثبت رہی جس کی وجہ سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 2052.51پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40471.48پوائنٹس سے بڑھ کر42523.99پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح1242.28پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21457.95پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29774.24پوائنٹس سے بڑھ رک30877.05پوائنٹس کو چھو گیا ۔گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 3کھرب16ارب 85کروڑ1لاکھ58ہزار215روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 85کھرب70ارب92کروڑ63لاکھ31ہزار320روپے سے بڑھ کر88کھرب87ارب77کروڑ64لاکھ89ہزار535روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس42584.79پوائنٹس کو چھونے میں کامیاب ہو گیا تھا مگر کاروبار اتار چڑحھاءکے سبب ایک موقع پر انڈیکس 40169.14پوائنٹس کی پست سطح پر بھی آگیا تھا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران زیادہ سے زہاد9ارب روپے مالیت کے 26کروڑ9لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے 11کروڑ82لاکھ61ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1834کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1067کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،659میں کمی اور108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔