کپاس کی درآمدات پر عائد 9فیصد ڈیوٹی ختم کر دی

352

فیصلہ مصنوعات کے برآمدی آرڈر کو پورا کرنے کی خاطر ٹیکسٹائل ملرز کے مطالبے کیا گیا

کراچی :ٹیکسٹائل ملرز ضرورت دیکھتے ہوئے حکومت نے کپاس کی درآمدات پر عائد 9فیصد ڈیوٹی ختم کر دی۔ٹیکسٹائل مصنوعات کے برآمدی آرڈر کو پورا کرنے کی خاطر حکومت نے ٹیکسٹائل ملرز کے مطالبے پر کپاس کی درآمدات پر عائد 9فیصد ڈیوٹی کو ختم کردیا ہے۔ ذرائع وزرت تجارت کے مطابق حکومت نے فیصلہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور اس کی زیادہ سے زیادہ برآمدات بڑھانے کے لئے کیا ہے۔رواں سیزن میں اب تک ملک بھر میں 1کروڑ 11لاکھ ٹن تیار کی جاچکی ہیں جس میں سے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 95لاکھ 55 ہزار کاٹن بیلز اور ایکسپوٹرز نے 2لاکھ 14ہزار بیلز خریدی ہیں جبکہ 13لاکھ 35 ہزار کاٹن بیلز اسٹاک میں موجود ہے۔ اس کے مقابلے میں ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے معیاری کپاس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔