جے آئی یوتھ عوام کے لیے بہترین تحفہ ہے، ڈاکٹر عمران گورایہ

220

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی یوتھ کی تقریب امیر جماعت اسلامی ضلع لود ہراں ڈاکٹر سید وحید احمد کی زیر سر پر ستی اور جماعت اسلامی یوتھ کے صدر ڈاکٹر خالد فارو ق کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر سے جے آئی یوتھ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر عمرا ن گورایہ صدر جے آئی یو تھ ملتان ڈویژن نے کہا کہ بگاڑ کا شکار یہ معاشرہ نیک صالح اور مخلص قیادت کی تلاش میں تھا اللہ تعالیٰ کے کرم سے جے آئی یو تھ نے اس کمی کو پورا کردیا ہے یہ نیک اور صالح قیادت نہ صرف جماعت اسلامی کے لیے عظیم سرمایہ ہے بلکہ یہ عوام الناس کے لیے بھی ایک بہترین تحفہ ہے ڈاکٹر عمران گورایہ نے نوجوان قیادت کی نہ صرف بہترین رہنمائی کی بلکہ آئندہ کا لائحہ عمل بھی تفصیل سے بتایا ۔ڈاکٹرسید وحید احمدنے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو معاشرے میں مثالی نمونہ بننے کی تلقین کی ۔ان کے بعدنائب امیر ڈاکٹرطاہر احمد ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن نواب عمر حیات ،ضلعی صدر یوتھ خالد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو اپنی بھر پور معاونت کا یقین دلایا۔