فیصل آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا ہے، رانا طہٰ خان

203

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی70کے امیررانا طہٰ خان، جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن،ڈاکٹرمحمدانور،رانانذیرخان،الطاف الرحمن اور دیگر نے کہا ہے کہ فیصل آباد پولیس اربوں روپے کی مراعات کے باوجودبھی جرائم روکنے میں مکمل طورپرناکام ثابت ہورہی ہے۔ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث فیصل آباد چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے جنت بنا ہوا ہے، پولیس احکام انسداد کرائم میں توکامیاب نہیں ہورہے تاہم انہوں نے انسداد اندارج مقدمات میں اپنا لوہا ضرور منوالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو اور چور 2017ء کے دوران ایک اندازے کے مطابق گھروں، دکانوں اور شاہراؤں سے مجموعی طورپر 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی وغیرہ لوٹنے کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی کاریں ،موٹر سائیکلیں اوراتنی ہی مالیت کی بسیں ،ٹرک،اور ویگنیں بھی چھینی اورچوری کی گئی ۔فیصل آبادمیں ڈاکوؤں اورچوروں کے بڑے گروہوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں تاجرصنعت کار،اور عام شہری کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔