امریکاکی فضائی اور لاجسٹک سپورٹ بند کی جائے، ڈاکٹروحید احمد 

224

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع لودھراں کے رہنماؤں ڈاکٹر سید وحید احمد، طارق فاروق، ڈاکٹر طاہر احمد، راؤ اختر، اکمل حکیمی ودیگر نے مشتر کہ پریس ریلیز میں کہا کہ ہم بیوقوف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کی پر زورمذمت کرتے ہیں۔ امریکی تعلقات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرتے ہوئے نئے علاقائی طاقتوں ترکی ،روس اورچین سے مضبوط تعلقات قائم کرتے ہوئے امریکا ، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ کے مقابلے میں فور اسٹار اتحاد قائم کیا جائے۔ انہوں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اورفوج ایک مضبوط مؤقف اپناکر امریکا کو سفارتی آداب سکھاتے ہوئے اسکا جھوٹ بے نقاب کیا جائے اور ساتھ ہی ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکا کی فضائی اور لاجسٹک سپورٹ بند کرکے فی الفور امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔