امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ڈاکٹر رابرٹ

476

پاکستان کے نوجوان امریکا میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں
امریکا کے سرمایہ کار پاکستان میں ادویات کے لےے خام مال تیار کرنے کے پلانٹ لگانے پر توجہ دیں، شیخ عامر وحید
اسلام آباد

امریکا کی کمپنی ورلڈ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریڈ اینک کے ایک وفد نے کمپنی چیئرمین ڈاکٹر رابرٹ وائینی کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر رابرٹ وائینی نے کہا کہ ان کی کمپنی ایک خودمختار اور ایڈوائزری کنسلٹنگ فرم ہے جو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں رجسٹرڈ ہے اور مختلف انٹرنیشنل کاروباری شعبوں میں مہارت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کے امریکا، چین اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں کاروباری مفادات ہیں اور ان کی کمپنی عالمی سطح پر فنانشل انوسٹمنٹ، معدنیات و میٹالرجی، کنسٹریکشن و ڈویلپمنٹ، فوڈ، فارمنگ و سپلائی، پورٹ انجینئرنگ، جنرل ایوی ایشن و ائیرکرافٹ، فارماسوٹیکلز، میڈیکیشن، میڈیا و انٹرٹینمنٹ، تیل و گیس، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی آﺅٹ سورسنگ اور لاجسٹک و ڈسٹری بیوشن سمیت دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی ٹرانسفراور مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انفرااسٹرکچر منصوبوں کو چلانے میں مہارت رکھتی ہے اور اب وہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لےے ان کی کمپنی پاکستان میں اپنا آفس بھی کھولنے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکے۔ ورلڈ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریڈ اینک کے ایگزیکٹو نائب صدر ٹیڈ بیلنٹائن نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان امریکا میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے ثابت ہے کہ پاکستان کے پاس عمدہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے اور پاکستان کاروبار و سرمایہ کاری کے لےے بھی ایک پرکشش ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے کئی سرمایہ کار پاکستان میں سی پیک منصوبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں لیکن بیرونی میڈیا پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے نجی شعبوں کے درمیان روابط کو مزید بڑھایا جائے تا کہ غلط فہمیاں دور ہوں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری طویل المدت کاروباری شراکتیں قائم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی کمپنی کے وفد کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور آئندہ وہ پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے لےے مزید بہتر منصوبے لے کر آئیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس کی معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لےے پرکشش مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل و گیس اور معدنیات کی تلاش سمیت پاکستان کو مختلف شعبوں کی ترقی کے لےے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اور امریکا کے سرمایہ کار اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر نے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے نے پاکستان میں کاروبار کے بے شمار نئے مواقع پیدا کر دیے ہیں اور یہی مناسب وقت ہے کہ امریکا کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروباری شراکتوں کے مواقع تلاش کرنے کے لےے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فارماسوٹیکل کمپنیاں ادویات تیار کرنے کے لےے زیادہ تر خام مال باہر سے درآمد کرتی ہیں لہذا انہوں نے کہا کہ امریکا کے سرمایہ کار پاکستان میں ادویات کے لےے خام مال تیار کرنے کے پلانٹ لگانے پر توجہ دیں کیونکہ اس کاروبار کے لےے پاکستان میںپرکشش مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ چیمبر امریکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کی کوششوں میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید، فیڈریشن کے سابق صدر عبدالرﺅف عالم، طارق صادق، باسر داﺅد اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان و امریکا کے درمیان کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے بارے میںمفید تجاویز پیش کیں۔