ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ نہیں اصل قیمت پر لایا جارہا ہے ،محمدیونس دھاگہ

384

 دسمبر میں برآمدات میں 14فیصد کا اضافہ متوقع ہے اور جولائی سے برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

پیر کو کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز اور ایف پی سی سی آئی میں تاجروںاور صنعتکاروںسے خطاب

کراچی : وفاقی سیکرٹری تجارت محمدیونس دھاگہ نے کہا ہے کہ ڈالر کے بھاوۤ میں اضافہ نہیںاصل قیمت لایا جارہا ہے ۔وہ پیر کو کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز اور ایف پی سی سی آئی میں تاجروںاور صنعتکاروںسے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ دسمبر میں برآمدات میں 14فیصد کا اضافہ متوقع ہے اور جولائی سے برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوںنے کیا کہ5سال کے لیے تجارتی پالسی کے لیے تاجروںاور صنعتکاروںسے مشورے لیے جارہے ہیںَ انھوں کہا کہ برآمدات سیکٹرز لاڈلا اور درآمدات سوتیلا بھائی ہے اور دونوں کے ساتھ اسی تناسب سے فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ تجارتی خسارہ برآمدات میں کمی کی وجہ سے ہو رہا ہے حقیقت یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کے بھاﺅ میں اضافہ اور ملک میں صنعتی ترقی میں تیزی کی وجہ سے مشنریز کی درآمدات بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے درآمدی بلز میں اضافہ ہوا ہے۔ برآمد کنندگان کی درخواست پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے پیداواری اخراجات گھٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خام مال پر زائد ڈیوٹیز ہرگز برداشت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں اگر کوئی شکایت ہے تو اس کو دور کیا جائے گا۔ تاجر برادری کے جائز مطالبات کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا اور ضرورت اس بات کی ہے کہ تاجر برادری بھی اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کو پکڑوانے میں حکومت کی مدد کریں تاکہ بدعنوانی کا خاتمہ ہو سکے۔ کراچی ایکسپو سینٹر کے ساتھ ایک آئی ٹی ٹاور بنایاجارہا ہے جس پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ملکی برآمدات کو مشکل حالات سے بچانے کے لیے 13 ارب روپے کی منظوری کروائی گئی تاکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ برآمد کنندگان کی رقوم 45 دن میں ان کے اکاﺅنٹ میں منتقل کر دی جائی۔ ری فنڈ کا طریقہ آسان کر دیا ہے اور تمام ری فنڈ چھ ماہ میں ادا ہو جائیں گے۔ اس موقع پرکاتی کے صدر طارق ملک ،ایس سیم منیر،اور گلزار فیروز نے بھی خطاب کیا۔