پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی، مارکیٹ سرمایہ 95ار ب روپے کا اضافہ

475

انڈیکس ساڑھے تین ماہ بعد43 ہزار پوائنٹس کی حد پربحال، سبب سرمائے کا مجموعی حجم 89کھرب روپے سے تجاوز ہو گیا
پیر کو پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں فرٹیلائزر ، اسٹیل ، گیس اور فوڈ سیکٹر ز کے شیئرز میں نمایاں خریداری کا رجحان رہا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے کلینڈر سا ل کے دوسرے کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس ساڑھے تین ماہ بعد43 ہزار پوائنٹس کی حد پربحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 95ار ب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 89کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پیر کو پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں فرٹیلائزر ، اسٹیل ، گیس اور فوڈ سیکٹر ز کے شیئرز میں نمایاں خریداری کا رجحان رہا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42600،42700،42800 ،42900،43000اور43100پوائنٹس کی6نفسیاتی حد بحال ہو گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزکاروبار کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 588.13پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42523.99پوائنٹس سے بڑھ کر 43112.12پوائنٹس ہو گیا اسی طرح302.96پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس21760.91پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30877.05پوائنٹس سے بڑھ کر 31212.44پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں95ارب42کروڑ23لاکھ51ہزار482روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 88کھرب87ارب 77کروڑ64لاکھ 89ہزار 535روپے سے بڑھ کر 89کھرب83ارب 19کروڑ88لاکھ41ہزار 17روپے ہو گیا ۔مارکیٹ میںپیر کے روز 11کروڑ روپے مالیت کے 27کروڑ6لاکھ 11ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 26کروڑ9لاکھ 49ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو مجموعی طور پر394کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے 295کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،78میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ52لاکھ ،ازگارڈنائن1کروڑ56لاکھ ،عائشہ اسٹیل مل 1کروڑ29لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ22لاکھ اور بینک آف پنجاب 1کروڑ17لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت150روپے کے اضافے سے3190.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 75.86روپے کے اضافے سے1593.07روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان اور باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب300روپے اور106.61روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت11400.00روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت2496.66روپے پر آگئی ۔