کولین مونرو ٹوئنٹی 20کرکٹ میں 3 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز

168

تحریر:سید پرویز قیصر:نیوزی لینڈ کے کولین مونرو ٹوئنٹی 20بین الاقوامی کرکٹ میں 3 سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ماؤنٹ مونگ کانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں 88منٹ میں 53بالوں پر3 چوکوں اور10 چھکوں کی مدد سے 104رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا۔
ٹوئنٹی 20بین الاقوامی کرکٹ میں تیسری سنچری 38ویں میچ کی 35ویں اننگ میں اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کولین مونرو نے ٹوئنٹی 20بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا پہلے میچ 21دسمبر 2012کو جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں کھیلا تھا۔
بنگلا دیش کے خلاف ماؤنٹ مونگ کانوئی میں 6جنوری 2017کو کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 71منٹ میں 54بالوں پر 7چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 101رنز بنائے تھے جو 30ویں ٹوئنٹی 20میچ کی 27ویں اننگز میں ان کی پہلی سنچری تھی۔
اپنے 34ویں ٹوئنٹی 20میچ کی 31ویں اننگ میں وہ اپنی دوسری سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ بھارت کے خلاف ناگپور میں 4نومبر 2017کو انہوں نے 87منٹ میں 58بالوں پر7 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 109رنز بنائے تھے جو ان کا اس قسم کے کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
ٹوئنٹی 20بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل تھے جنہوں نے 11ستمبر 2007کو جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں 75منٹ میں 57بالوں پر7 چوکوں اور10 چھکوں کی مدد سے 117رنز بنائے تھے۔ ٹوئنٹی 20بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی سنچری 20ویں میچ میں اسکور کی گئی۔
بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کرس گیل نے اپنی دوسری سنچری انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں 16مارچ 2016کو کھیلے گئے میچ میں بنائی تھی اس میچ میں انہوں نے 94منٹ میں 48بالوں پر 5 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 100رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم ٹوئنٹی 20بین الااقوامی کرکٹ میں 2 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی تھے ۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے برینڈن میکولم نے اپنی پہلی سنچری اپنے 33ویں میچ کی 33ویں اننگ میں بنائی تھی۔ آسٹریلیا کیخلاف 28فروری 2010کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 87منٹ میں 56بالوں پر 12چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 116رنز بنائے تھے۔
ٹوئنٹی 20بین الاقوامی کرکٹ میں 2 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی نے 49ویں میچ کی 49ویں اننگ میں اپنی دوسری سنچری بنگلا دیش کے خلاف کینڈی میں 21ستمبر 2012کو اسکور کی تھی۔ ٹوئنٹی 20عالمی کپ کے اس میچ میں انہوں نے 72منٹ میں 58بالوں پر 11چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے 123رنز بنائے تھے۔
بھارت کے روہت شرما ٹوئنٹی 20بین الاقوامی کرکٹ میں2سنچریاں اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی تھے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے روہت شرما نے اس قسم کے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری 2اکتوبر 2015کو جنوبی افریقا کے خلاف دھرم شالہ میں بنائی تھی۔ اپنے 43ویں ٹوئنٹی 20بین الاقوامی میچ کی 36ویں اننگ میں انہوں نے 79منٹ میں 66بالوں پر 12چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 118رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے ایون لوئیس نے ابھی تک صرف 14ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں مگر وہ2سنچریاں بناچکے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی نے اپنے دوسرے ٹوئنٹی 20بین الاقوامی میچ کی دوسری اننگ میں پہلی سنچری کی تھی۔ افغانستان کے خلاف وہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ 27اگست 2016کو انہوں نے بھارت کے خلاف لوڈریل میں اپنے دوسرے ٹوئنٹی 20بین الاقوامی میچ میں 76منٹ میں 49بالوں پر5 چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے پورے 100رنز بنائے تھے۔
بھارت کے خلاف کنگسٹن میں 9جولائی 2017 کو انہوں نے اپنی دوسری سنچری بنائی تھی۔ وہ 62بالوں پر 6چوکوں اور 12چھکوں کی مدد سے 125رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
کولین مونرو نے اپنی 104رنز کی اننگ کے دوران 10 بالوں کو باؤنڈری لائین سے بایر کی سیر کرائی۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں ایک اننگ میں10 یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے وہ نیوزی لینڈ کے دوسرے اور کل ملاکر ساتوین کھلاڑی بنے‘اور اب تک 8 مرتبہ ایسا ہوا ہے‘جب کسی بلے باز نے ایک اننگ میں10 یا اس سے زیادہ چھکے مارے ہیں، ویسٹ انڈیز کے کریس گیل نے ایسا2 مرتبہ کیا ہے۔
ممبئی میں انگلینڈ کے خلاف 16 مارچ 2016ء کو انہوں نے اپنی آؤٹ ہوئے بغیر 100رن کی اننگ میں 11 چھکے لگائے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں 11 ستمبر 2007ء کو وہ اپنی 117 رن کی اننگ میں10 مرتبہ بال کو باؤنڈری لائن سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے تھے۔
ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے پاس ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن میں 29 اگست 2013ء کو اپنی 156 رن کی اننگ میں 14 چھکے لگائے تھے۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اننگ میں10 سے زیادہ چھکے
چھکے
اسکور
بلے باز
بمقابلہ
بمقام
بتاریخ
14
156
ایرون فنچ (آسٹریلیا)
انگلینڈ
ساؤتھمپٹن
29اگست2013
13
117*
رچرڈ لیوی (جنوبی افریقا)
نیوزی لینڈ
ہملٹن
19فروری 2012
12
125
ایون لوئیس (ویسٹ انڈیز)
بھارت
کنگسٹن
9 جولائی 2017
11
100*
کرس گیل (ویسٹ انڈیز)
انگلینڈ
ممبئی
16مارچ 2016
10
117
کریس گیل (ویسٹ انڈیز)
جنوبی افریقا
جوہانسبرگ
11ستمبر 2007
10
94*
کورے اینڈرسن (نیوزی لینڈ)
بنگلا دیش
ماؤنٹ مونگ کانوئی
8جنوری 2017
10
118
روہیت شرما (بھارت)
سری لنکا
اندور
22دسمبر2017
10
104
کولین مونرو (نیوزی لینڈ)
ویسٹ انڈیز
ماؤنٹ مونگ
3جنوری 2018

ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں 2 سے زیادہ سنچریاں

بلے باز
اسکور
منٹ
بالز
چوکے چھکے بمقابلہ
بمقام
بتاریخ
کولین مونرو (نیوزی لینڈ)
71-101
54
7,7
بنگلا دیش
ماؤنٹ مونگ کانوئی
6جنوری2017

87-109*
58
7,7
بھارت
اندور
22دسمبر2017

88-104
53
10,3
ویسٹ انڈیز
ماؤنٹ مونگکانوئی
3جنوری2018
برینڈن میکولم (نیوزی لینڈ)
87-116*
56
8,12
آسٹریلیا
کرائسٹ چرچ
28فروری2010

72-123
58
7,11
بنگلا دیش
پالے کیلے
21ستمبر 2012
کریس گیل (ویسٹ انڈیز)
75-117
57
10,7
جنوبی افریقا
جوہانسبرگ
11ستمبر 2007

98-100*
48
11,5
انگلینڈ
ممبئی
16مارچ 2016
ایون لوئیس (ویسٹ انڈیز)
76-100
49
9,5
بھارت
لوڈرسل
27 اگست 2016

77-125*
62
12,6
بھارت
کنگسٹن
9جولائی 2017
روہت شرما (بھارت)
79-106
66
5,12
جنوبی افریقا
دھرم شالہ
2اکتوبر 2015

61-118
43
10,12
سری لنکا
اندور
22دسمبر2017