عمران خان آف شور شادی میں بھی مہارت رکھتے ہیں،حافظ حمداللہ 

132

کوئٹہ(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مر کزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ نکاح سنت رسولؐہے اس کو خفیہ رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ ،تحقیقات ہونی چا ہیے کہ عمران خان نے اپنا گھر بسانے کی خاطر کسی دوسرے کا گھر تو برباد نہیں کردیا،عمران خان جس طرح آف شور کمپنی رکھنے میں
مہارت رکھتے ہیں اسی طرح آف شور شادی میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ نکاح سنت رسولؐ ہے اس کو خفیہ رکھنے کی کیا ضرورت ہے، عمران خان بنیادی طور پر دوسروں پر تنقید کرتے تھے اب ان کی اپنی آف شور کمپنی نکلی جس طرح وہ آف شور کمپنی رکھنے میں مہارت رکھتے تھے اسی طرح وہ آف شور شادی میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ بشریٰ مانیکا نے اپنی مرضی سے سابق شوہر خاور فرید مانیکا سے خلع لیا ہے یا ان سے خلع دلوایا گیا ہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ عمران خان نے اپنا گھر بسانے کے چکر میں کسی دوسرے کا گھر برباد کردیا ۔