جناح سوسائٹی نے2018 کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کر دیا

361

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)جناح سوسائٹی کے صدر لیاقت مرچنٹ نے اےک پرےس کانفرنس مےں میڈیا کے ارکان کو 2018 کے لیے سوسائٹی کے منصوبوں کے بارے مےں آگاہ کیاجس مےں ان ممتاز شخصیات کو اےوارڈز دےنا بھی شامل ہے جنھوں نے پاکستان کے لیے غےر معمولی خدمات انجام دیں۔1999 سے 2017 کے درمیان پاکستان کے لیے غےر معمولی خدمات انجام دےنے پر درج ذےل ممتاز شخصیات کو جناح اےوارڈدیا گیا: عبدالستار ایدھی، حکیم محمد سعید، گراہم لٹن،رُتھ فاﺅ، اختر حمید خان، عشرت حسےن، احمد علی خان، ائر مارشل(رےٹائرڈ) اصغر خان،آئی اے رحمان،ادیب رضوی، عمران خان اور ارد شیر کاوس جی۔

مرچنٹ نے واضح کیا کہ جناح سوسائٹی نہ صرف اتحاد اور قوم کی تعمیر کے بارے مےں جناح کے تصورات،اصولوں اورسوچ کا پرچار کرتی ہے بلکہ قیادت کی تعمیر کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔انھوںنے کہا کہ2017 کے دوسرے حصے مےں جناح اور” جناح کا پاکستان” کے تصور مےںبڑھتی ہوئی دلچسپی دےکھی گئی۔یوں لگتا ہے کہ رہنماﺅں کے ذہن مےں جو رائے عامہ بناتے ہےں،یہ احساس پےدا ہو گیا ہے کہ قوم کی تعمیر کے لیے جس کی انتہائی ضرورت ہے ، جناح ہی وہ واحد شخصیت ہےں جن کے گرد لوگ اکٹھے ہو سکتے ہےں۔اور وہ قوم جو اپنے بانیوں کو بھول جاتی ہے اور ان کی سوچ سے دور ہو جاتی ہے ، ناکام ریاست کی حےثیت سے ختم ہو جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جناح سوسائٹی کراچی یونیورسٹی مےں جناح چےئر قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سوسائٹی آکسفرڈ یونیورسٹی پرےس(او یو پی)کے تعاون سے جناح کی زندگی کے کارناموں سے اخذ کردہ فرمودات کے مجموعے Quotes from the Quaid ،
جو رہنمائی اور قومی تعمیر کا تصور ہے، کا نظر ثانی شدہ ڈیلکس اےڈیشن بھی شائع کرے گی اس کتاب کا پہلا اےڈیشن آکسفرڈ یونیورسٹی پرےس کی طرف سے اگست2007 مےں قیام پاکستان کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر شائع کیا گیا تھا۔او یو پی کی طرف سے اس کتاب کی 100,000ٍکاپیاں ملک کے مختلف اسکولوں اور کالجوں مےں مفت تقسیم کی گئی تھیں۔

اس موقع پر جناح سوسائٹی کی سےکرٹری جنرل، امینہ سید اور ممتاز صحافی غازی صلاح الدین نے بھی اظہار خیال کیا۔