سندھ ہائی کورٹ نے تھر میں دو ہندو تاجروں کی ہلاکت کا نوٹس لےلیا

1060

سندھ ہائی کورٹ نے مٹھی میں قتل ہونے والے دو ہندو تاجروں  کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے  تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دی دیا۔

تفصیلات کےمطابق سندھ  ہائی کورٹ نے گزشتہ جمعے کو مٹھی میں قتل ہونے والے دو ہندو تاجروں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تھر کے ایس ایس پی عامر سعود مگسی کو بدھ تک واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

پولیس کے مطابق دونوں ہندوتاجر دلیپ کمار اور چندر محشوری بھائی تھے جنہیں 5 جنوری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھاجس کے بعد تاجروں نے کاروبار بند کرتے ہوئےقتل کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔

پیر کے روز وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ہلاک ہونے والے تاجروں کے گھر جاکر واقعے کی مذمت کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی تھی۔

واضح رہے کے پولیس نے ملزمان کی نشاندہی کرنے والے کو پانچ لاکھ انعام دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔