تحریک عدم اعتماداپوزیشن کا جمہوری حق ہے‘سردار اختر مینگل

451

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرینز مستعفی ہوجائیں تب ہی سینیٹ کا انتخابات رک سکتے ہیں‘ کے پی کے، سندھ اسمبلیوں اور وفاقی اسمبلی سے اپوزیشن کے استعفے آنے پر آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئین اور جمہوریت کے مطابق ہے‘ تحریک لانے والوں میں زیادہ تر اپوزیشن کے اراکین شامل ہیں‘ تحریک عدم اعتماد کا حق حکومت سے زیادہ اپوزیشن کا بنتا ہے‘ 2 سال سے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خالی پڑا ہے‘ ڈپٹی اسپیکر کی غیر موجودگی میں تمام اسمبلی اجلاس غیر قانونی ہیں‘بلوچستان حکومت نے حزب اختلاف کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کیا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ ہوتا رہا‘ وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ‘جب وزیراعلیٰ بلوچستان کے اپنے حکومتی اراکین ان سے نالاں ہیں تو پھر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اپوزیشن کیاراکینکا کیا حال ہوا ہوگا‘ تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 136کے تحت ہے۔