نیب بلوچستان کا صوبائی وزرا کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

1022

کوئٹہ (آن لائن) نیب بلوچستان نے صوبائی حکومت میں شامل وزرا کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور کئی وزرا کی کرپشن کی فائلیں کھول دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے موجودہ اور سابق وزرا کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور جلد ان کے خلاف عدالتوں میں ریفرنسز دائر کیے جائیں گے‘ قومی احتساب بیورو نے نیب بلوچستان کو مشیر وزیراعلیٰ عبیداللہ جان بابت کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ کوئٹہ میٹرو پولٹین کارپوریشن میں ہونے والی کرپشن پر تحقیقات شروع کر دی گئی اور نیب تحقیقات کے بعد میٹرو پولٹین کارپوریشن کی کرپشن میں ملوث بااثر شخصیات اور ملازمین خوف کی وجہ سے روپوش ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے‘ آئندہ چند دنوں میں گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔