وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی کرپشن کے الزام میں گرفتار

187

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے رشوت کے الزام میں گرفتارکیا ہے ان پر الزام ہے کہ وہ4 وزارتوں سے ماہانہ 60 کروڑ روپے وصول کرکے اعلیٰ حکام کو دیتے تھے‘ تحقیقاتی اداروں نے ان کے گھر سے کروڑوں روپے بھی برآمد کیے ہیں۔