روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

419

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 110.55روپے سے بڑھ کر110.56روپے اور قیمت فروخت110.65روپے سے بڑھ کر110.66روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 112.30روپے سے بڑھ کر112روپے اور قیمت فروخت112.50روپے سے کم ہو کر112.40روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر بھی30پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید132.80روپے سے کم ہو کر132.50روپے اور قیمت فروخت 134.80روپے سے کم ہو کر134.50روپے ہو گئی جبکہ30پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 150روپے سے بڑھ کر150.30روپے اور قیمت فروخت 152روپے سے بڑھ کر152.30روپے پر جا پہنچی ۔