روپے کی قدر میں کمی معیشت پربہتر نتائج مرتب کرے گی،موڈیز

416

قدر میں کمی کا 5 فیصد تک محدود رہنا بہتر ہے۔عالمی ریٹنگز ایجنسی نے پاکستانی کرنسی اور اس کے قدر پر رپورٹ جاری کردی
ڈالر کے مقابلے روپے کو ابھی دباﺅ کا سامنا ہے، گزشتہ ماہ روپے کی قدر میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی معیشت پر دو رس بہتر نتائج مرتب کرے گی تاہم روپے کی قدر میں کمی کا 5 فیصد تک محدود رہنا بہتر ہے۔عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستانی کرنسی اور اس کے قدر پر رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی پڑنے والے طویل مدتی اثرات بہتر ہونگے ۔ایجنسی نے نشاندہی کی ہے کہ فوری طور پر اس کمی کے مشکلات ہوسکتی ہیں مگر یہ مشکلات دیرپا نہیں ہونگی۔موڈیز کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کو ابھی دباﺅ کا سامنا ہے، گزشتہ ماہ روپے کی قدر میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، روپے کی قدر میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ رک جائے گا جبکہ فلیکس ایبل ایکس چینج ریٹ معیشت کوسنبھالا دینے کا باعث بنے گا۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ روپے کی قدر میں کمی سے قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوتا ہے تاہم کمی پانچ فیصدتک محدود رہی تو قرضوں پرخاطر خواہ اثرنہیں پڑے گا۔ریٹنگز ایجنسی نے پیشگوئی کی ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث پاکستان کا جاری کھاتوں کاخسارہ تین سے چار فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔