ہنر مند خواتین ملک کا قیمتی آثاثہ ہیں،صدر کراچی چیمبرمفسرملک

407

فیسٹیول کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ہمناندیمکراچی ونٹرگالا فیسٹیول میں شہریوں کا میلہ سج گیا،
شہریوں کی جوق درجوق آمد ۔بچوں کی موج مستی ۔ہینڈی کرافٹ ودیگراسٹالوں میں لوگوں کی خصوصی دلچسپی
ریڈسفائرکے زیراہتمام کراچی ونٹر گالافیسٹیول میں شہریوں کا میلہ سج گیا رنگا رنگ اسٹالز پر شہریوں کی جوق در جوق آمد بچوں کی موج مستی مہندی ،ہینڈ ی کرافٹ دیگر اسٹالز پر لوگوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ کراچی چیمبر آ ف کامرس کے صدر مفسرعطا ملک نے کراچی ونٹر گالا فیسٹیول کا افتتاح DA کریک کلب میں کیا۔ اس موقع پر ہمنا ندیم ودیگر بھی موجود تھے مفسرعطا نے شرکاءسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مختلف اشیاءکی خریداری کے ساتھ تفریحی سرگرمیا ںخوش آئند ہیں شہر میں مختلف فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں کراچی چیمبر آف کامرس ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنر مند خواتین ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ہینڈ ی کرافٹ اشیا ءکی یورپی ممالک میں بے انتہامانگ ہے ہاتھوں سے بنائی گئی چیزوں کو یورپین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہینڈ ی کرافٹ اشیاءکی بیرون ممالک میں منعقد ہ فیسٹیول میں نمائش کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے آرگنائزرہمنا ندیم نے کہا کہ فیسٹیول میں مہندی ،ڈیکور، بیوٹی ،پراڈکٹس اور گارمنٹس سمیت 35 سے زاہد اسٹالز لگائے گئے تھے عمائدین شہرنے فیسٹیول میں بھرپور شرکت کر کے حوصلہ افزائی کی ہے۔جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کی سہولت کےلئے مختلف فیسٹیول انعقاد جاری رکھاجائے گا۔