جنوبی افریقہ میں ٹرین حادثہ، 200  سے زائد مسافر زخمی

498

جنوبی افریقہ میں ٹرین حادثے میں کم از کم دو سو افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ جانسبرگ سے 12 کلو میٹر دور گرمیسٹن میں ہوا جہاں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعت نہیں ملیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تمام ٹرین میں سوار مسافر معمول کے مطابق سفر کر رہے تھے۔

واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ وہاں کی میڈیا کا کہنا ہے کہ  مسافر ٹرین اسٹیشن پر کھڑی ایک مال ٹرین سے جا ٹکرائی جس  سےدونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا۔

جانسبرگ  کےایمرجنسی مینجمنٹ سروسز کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ جائے وقوعہ سے زخمیوں کو فوری امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔