پاکستان اسٹاک میں مندی 4کروڑ 52 لاکھ سے زائد شیئرز قیمت گھٹ گئی

257

بلوچستان میں حکومت گرانے کی کشمکش اور سینیٹ انتخابات ملتوی کرانمے کی افواہوں نے سرمایہ کاروں میں خدشات ابھار دیئے
مارکیٹ سرمایہ میں 62 ارب 47 کروڑروپے سے زائدکا خسارہ رہا،217 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی کا رحجان رہا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی جانب گامزن شیئرز کا کاروبار منگل کومندی میں تبدیل ہوگیا۔بلوچستان میں حکومت گرانے کی کشمکش اور سینیٹ انتخابات ملتوی کرانمے کی افواہوں نے سرمایہ کاروں میں خدشات ابھار دیئے اور انہوں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لئے۔تجارتی حجم میں کمی دیکھی گئی جبکہ شیئرز کی خرید و فروخت بھی4 کروڑ 52 لاکھ سے زائد شیئرز گھٹ گئی۔مارکیٹ سرمایہ میں 62 ارب 47 کروڑروپے سے زائدکا خسارہ رہا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 297.78 پوائنٹس کی کمی سے 42814.34 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 168.65 پوائنٹس کی کمی سے 21592.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 216.77 پوائنٹس کی کمی ہوئی اورکے ایم آئی 30 انڈیکس میں 545.10 پوائنٹس کا خسارہ رہا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 217 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 53 لاکھ 40 ہزار 450 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز پیر کو 27کروڑ6لاکھ 11ہزارسے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 62 ارب 47 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 843 روپے کم ہو کر 89 کھرب 20 ارب 72 کروڑ 63 لاکھ 4 ہزار 174 روپے رہ گیا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 79.65 روپے کے اضافے سے 1672.72 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 44.95 روپے کی تیزی سے 962.75 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 46.66 روپے کی مندی سے 2450 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 40.39 روپے کی کمی سے 1510 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 35 لاکھ 13 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 29.65 روپے سے شروع ہو کر 30.78 روپے پر بند ہوئی جبکہ ورلڈکال ٹیلی کام کے 1 کروڑ 94 لاکھ 48 ہزار 500 حصص کے سودے 3.19 روپے سے شروع ہو کر 3 روپے پر بند ہوئے۔
ا