کراچی میں کتوں کی نس بندی کا فیصلہ

175

کراچی (رپورٹ: قاضی عمران احمد)انڈس اسپتال میں انفیکشن ڈیزیز اسپیشلسٹ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے کہا ہے کہ کراچی میں کتوں کی نس بندی کا آغاز 12 جنوری سے ابراہیم حیدری کے علاقے سے کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ’’جسارت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ ابتدائی مرحلے میں 10 افراد کو تربیت
دے دی گئی ہے جنہیں باقاعدہ تنخواہیں بھی دی جائیں گی، ہمیں عالمی ادارہ صحت کا بھی تعاون حاصل ہے۔ کتوں کی نس بندی کے لیے ساؤتھ افریقا کے ماہرین تربیت دیں گے، کتوں کی نس بندی کا پروگرام انڈس اسپتال اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے جو ایک سال کے عرصے پر محیط ہے اور مرحلہ وار پورے شہرمیں شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈس اسپتال میں کتے کے کاٹے کے سب سے زیادہ مریض ابراہیم حیدری سے آتے ہیں۔