انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گی

379

کراچی  انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گیاجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 110.56روپے اور قیمت فروخت110.66روپے پر برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 112روپے سے کم ہو کر111.70روپے اور قیمت فروخت112.40روپے سے کم ہو کر112.10روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید132.50روپے سے بڑھ کر133روپے اور قیمت فروخت134.50روپے سے بڑھ کر135روپے پر جاپہنچی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر30پیسے کم ہو گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 150.30روپے سے کم ہو کر150روپے اور قیمت فروخت152.30ر وپے سے کم ہو کر152روپے پر آگئی ۔بتایا جاتا ہے کہ مرکزی بینک نے فاریکس ایکسچینج کمپنیوں کو 100 فیصد ڈالر درآمدات کی اجازت دے دی۔ اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے چڑھتے ریٹ کنٹرول کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے جبکہ فاریکس کمپنیوں کی سفارشات پر براہ راست صرف 35 فیصد ڈالر امپورٹ کرنے کی شرط ختم کردی۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بہتر ہوگی اور ڈالر 112 روپے سے نیچے ٹریڈ کرنا شروع کر دے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ادائیگیوں کا توازن بہتر ہونے سے ڈالر کی قدر میں خود بخود کمی دیکھی جا سکتی ہے