گلشن اقبال میں گھروں سے کچرا اٹھانے کیلئے سائیکل رکشا استعمال کئے جائینگے

552

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پہلے مرحلے میں یونین کمیٹیز 26,26گلشن اقبال میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کیلئے سائیکل رکشہ متعارف کرائے گی،جس کا افتتاح رواں ہفتے میں کردیا جائے گاجبکہ آزمائشی طور پر اس کا آغاز کیا گیا ہے،

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ڈاکٹراے ڈی سجنانی نے کہا کہ مرحلہ وار تمام یوسیز میں اس پر عملدرآمد کرائیں گے، گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل سے شہر میں کچرا نہیں پھیلے گا،انہوں نے سائیکل رکشہ کا معائنہ کیا جبکہ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ نفیس خان نے ایم ڈی اور چیئر مین بلدیہ شرقی معید انور کو

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر یوسی میں 12 سائیکل رکشے کام کریں گے اس کے علاوہ مکینوں کو مفت کچرا بیگ فراہم کئے جائیں گے، گھر گھر سے کچرا ، کچرا بیگ میں سائیکل رکشہ کی مدد سے مرکزی کچرا کنٹینرز میں رکھے جائیں گے جہاں سے جی ٹی ایس منتقل ہوگا،

اس موقع پر چئیرمین معید انور نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے بعد عوام کو بہت ریلف ملے گا،اور کھلا کچرا پھینکنے کی روایت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ شہری صحتمند ماحول میں سانس لیں گے،انہوں نے رکشہ سائیکلوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔