بلوچستان: وزیر اعلیٰ کیلیے جوڑ توڑ شروع، اسمبلی اجلاس کل متوقع

213

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں نئے قائد ایوان کو منتخب کرنے کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس12 جنوری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔منحرف مسلم لیگی اراکین اور اپوزیشن جماعتوں نے رابطے تیز اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کی اوراجلاس طلب کرنے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔علاوہ
ازیں مسلم لیگ( ن ) نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی حکومت سازی کے عمل میں شریک نہیں ہوگی،اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا امیدوار بھی نہیں ہوگا، مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما جان محمد جمالی یا اسلم بھوتانی بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان ہوں گے، جے یو آئی(ف) نئے قائد ایوان کو ووٹ دے گی۔ مزید برآں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کراچی روانہ ہو گئے ،کوئٹہ ائر پورٹ پر اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے انہیں رخصت کیا۔