نجی تعلیمی اداروں کو تشہیری ٹیکس کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی

238

راولپنڈی (جسارت نیوز) چیئر مین پا رکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھا ر ٹی راولپنڈی ملک ابرا ر احمد نے نجی تعلیمی اداروں کے تشہیری بور ڈ ز کے ٹیکس کے حوا لے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہا نی کروا دی ،گزشتہ روز اس حوا لے سے نجی تعلیمی ادا رو ں کے حقو ق کے لیے کا م کر نے والی ملک گیر آل پاکستان پرا ئیویٹ اسکو لز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے مرکزی دفتر سلک سینٹر میں چیئر مین پی ایچ اے ملک ابرار احمد کی ایسوسی ایشن کے نما ئندو ں سے ملا قا ت ہوئی جس میں آپسیما کے ڈویژنل صدر ابرا ر احمد خان ضلعی عہدیدا ر عامر انور ،ابرا ر احمد ایڈووکیٹ ،عبد الر حیم خا ن ،راجا ثنا اللہ، ڈا کٹر اعجا ز را جہ ،نعما ن قمر ،محمو د اعجا ز بٹ پرو فیسر ، غضنفر مر زا ،آغا شہا ب ، را جہ وسیم سیفی بھی مو جو د تھے،جبکہ پی ایچ اے کے تشہیری بو ر ڈ کا ٹھیکہ حاصل کر نے والے کنٹریکٹر را جا زا ہد بھی اپنی ٹیم کے ہمرا ہ مو جو د تھے ، اس موقع پر ڈویژنل صدر آپیسما ابرا ر احمد خا ن نے ٹیکس کے حوالے سے تحفظا ت پیش کیے اور کہا ہے کہ بڑے تجا رتی مراکز کے بجا ئے نجی تعلیمی ادارو ں سے ٹیکس وصو ل کیا جارہا ہے ، جو سر اسر نا انصا فی ہے ،حا لا نکہ تشہیری بو ر ڈ بیرونی دیواروں کے بجا ئے دیوا رو ں کے اندر نصب ہیں ،اور ہم حکو متی زمین املا ک بھی استعما ل نہیں کر رہے ہیں ، جس پر چیئرمین پارکس ملک ابرا ر احمد نے ایسو سی ایشن کے تحفظا ت دور کر نے کی یقین دہا نی کروا ئی اور کہا ہے کہ ایسو سی ایشن تشہیری بو ر ڈز کا ٹھیکہ حا صل کر نے والے کنٹریکٹرز سے ملاقات کریں اور ملکر سفا رشا ت تیا ر کریں،جس کے بعد اس مسئلے کا درمیا نہ را ستہ نکا لا جا ئے گا۔ میں یقین دلا تا ہو ں کہ عنقریب نجی تعلیمی ادا رو ں کو اس حوا لے سے ریلیف ملے گا جس پر آپیسما کے عہدیدارو ں نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔