میتھی دانہ
٭… میتھی دانے کو دودھ میں اُبال کر پینے سے بواسیر میں خون آنا بند ہو جاتا ہے۔
تلسی کے پتے
٭… تلسی کے پتوں کو پیس کر لیپ کرنے یا رس لگانے سے خشک بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے۔ کھانے میں بھی تلسی کے پتوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
چائے کی پتی
٭…چائے کی پتی کو پانی میں ابال کر گرم گرم پانی سے مسوں کو دھوئیں، اس سے مسوں کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
زیرہ اور سونف
٭… زیرہ اور مصری پیس کر پانی کے ساتھ پھانک لینے سے بواسیر کا درد دور ہوتاہے۔
٭… سونف اور مصری دونوں کو پیس کر آدھا چمچ دودھ کے ساتھ پھانکنے سے بواسیر ٹھیک ہو جاتا ہے۔
سبزی
٭… بواسیر میں تُرئی ، پیاز، لوکی ،بینگن ، چولائی ،گوار اور پھول گوبھی کا استعمال کرنا چاہیے۔