پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی

320

کراچیپاکستان اسٹاک ایکس چینج میںتیزی اور مندی کا سلسلہ جاری ہے رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس 43600،43500اور43400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 83 کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 2.54 فیصدکم جبکہ 56.95 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام، توانائی،سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز تقریباً 200 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 43824 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 43141پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس235.47پوائنٹس کمی سے43395.28پوائنٹس پر بندہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس135.01پوائنٹس کمی سے21900.20پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس504.37پوائنٹس کمی سے73130.53پوائنٹس اور کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس143.35 پوائنٹس کمی سے31291.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے153 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ اضافہ،221 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ14 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ جمعرات کو مجموعی طور پر31کروڑ94 لاکھ51ہزار120 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ بدھ کو32کروڑ77لاکھ61ہزار830 شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔ مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 40ارب83 کروڑ35لاکھ2 ہزار428روپے کی کمی سے90 کھرب4 ارب55 کروڑ62لاکھ97ہزار791روپے رہ گیا۔قیمتوں کے اتار چڑھاﺅ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت269.00 روپے اضافے سے7200.00روپے اور وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت87.81 روپے اضافے سے1844.16 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی شیلڈکارپوریشن کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت23.72 روپے کمی سے451.28 روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت17.00روپے کمی سے481.00 روپے ہوگئی۔جمعرات کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں2کروڑ5 لاکھ84 ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت14پیسے کمی سے2.90 روپے اورسوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں 1 کروڑ94لاکھ8 ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1.42روپے اضافے سے35.38 روپے پر بند ہوئی۔