کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں کتا مار مہم نہیں چلائی جا سکی، سگ گزید گی کے واقعات میں اضافہ ،خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس، شام ڈھلتے ہی آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں حملہ آور ہونے لگے،
شہر قائد میں سگ گزیدگی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہیں ،
تفصیلا ت کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے تاحال کتا مار مہم نہیں چلائی جاسکی ،شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات سے خواتین اور بچوں میں شدید خوف وہراس ،شام ڈھلتے ہی آوارہ کتے ٹولیوں کی صورت میں حملہ آوارہ ہونے لگے،
شہریوں کا وزیر بلدیات ،کمشنر اور بلدیہ عظمی کراچی کے میئر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں۔
کراچی میں گذشتہ کئی برس سے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے مہم نہیں چلائے جانے کے باعث شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کتا مار مہم نہ چلائے جانے کے باعث شہر میں پھرنے والے آوارہ کتے شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئے ہیں،
شام ڈھلتے ہی ٹولیوں کی شکل میں شہر کی اہم شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں پر آوارہ کتوں کی بہتات سے خواتین اور بچوں میں شدید خوف پھیل رہا ہے گذشتہ روز اورنگی ،گلستان جوہر، لانڈھی ،کیماڑی کے علاقے میں بھی درجنوں بچے سگ گزیدگی کا شکار ہوچکے ہیں
اسی طرح چند روز قبل ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد،پا پوش، ایف سی ایریا،لیا قت آباد میں بھی سگ گزیدگی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے،
ضلع ملیر، کورنگی،شرقی،اور جنوبی میں بھی آوارہ کتوں کی بہتات سے شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی میئر اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں کو تمام تر صورتحال کا علم ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔