امن قلاب کا مقصد پا کستان کے یو نیو رسٹیوں اور مدارس کے طلبہ وطا لبا ت میں قوت برداشت،امن و آگا ہی اور میا نہ روی کو فر وغ دینا ہے۔

709

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شعورفا ونڈ یشن فار ایجوکیشن کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر سید علی حمید نے کہا ہے کہ امن قلاب کا مقصد پا کستان کے یو نیو رسٹی اور مدارس کے طلبہ وطا لبا ت میں قوت برداشت،امن و آگا ہی اور میا نہ روی کو فر وغ دیا جا سکے تا کہ ہم آنے والی نسل کو بہتر پاکستان دے سکیں۔

ہم باہمی شمولیت پر مشتمل ایک ایسی مہم چلا رہے ہے جس میں قیام امن پر کام کر نے والے اداروں کو ایک نیٹ ورک کی صورت میں جو ڑتے ہو ئے مشتر کہ مقا صد کے حصول کو یقینی اور دیر پا بنا یا جا سکے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے جمعہ کے روز کراچی پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا اس مو قعے پر شعور فا ونڈ یشن فار ایجوکیشن اینڈ آگا ہی کے ڈائر یکٹر پر وگرام تیمور رحمن اور پر وگرام مینجر عفیفہ جا وید بھی مو جود تھیں۔

سید علی حمید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے طول و عرض میں قیامِ امن پہ کام کرنے والی 60 غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ باہمی مْشاورت کے سا تھ شعور فاونڈیشن کی جانب سے40 روزہ آن لائن تربیتی کورس بنایا گیا ہے۔ اِس کورس میں امن، عدم برداشت اور دیگر موضوعات پر مکمل ٹرینگ تیار کی گئی ہے۔

امن قلاب کی ملک گیرتحریک میں 14 اضلاع اور4صوبے شا مل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعور فا ونڈ یشن فار ایجوکیشن اور امن قلاب ملک میں قیام امن کے لئے مختلف پراجیکٹ پر کا م کر رہا ہے

جن میں فلاحہ عامہ کے ادارے،سماجی کارکنان،سیاستدان، صحا فی، معتبر شخصیات،12 سرکاری اور غیر سرکاری ادارے ، یونیورسٹیوں اور آٹھ دینی مدارس،امن کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین کی رہنما ئی میں10 کے قر یب تقا ریر، اس کے علاوہ 18 سے 30 سال کی عْمر کے افراد کے لئے اسلام آباد میں ایک ہفتے کا تربیتی کیمپ، امن کے موضوع پہ مہارت رکھنے والے افراد کے مابین 16 مکالمہ سیرریز،30 سرکاری اور غیر سرکاری جامعات کے اعلیٰ عہدہ داران کے ساتھ مْشاورات، صوبائی دار الحکومتوں میں میڈیا پیس سمیٹ ،قیامِ امن کے موضوع پر مختلف کتابچے اور لٹریچر،ریڈیو، ٹیلی ویڑن اور اخبارات کے ذریعے امن قلاب کا پیغام پورے پاکستان میں پہنچاناشامل ہے۔