کراچی: پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

724

کراچی کے علاقے شاہ لطیف خاصخیلی گوٹھ میں پولیس اور دہشتگروں کے درمیان مقابلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی راؤ انوار  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرچھاپا مارا، پولیس کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے پولیس پر دستی بم سےحملہ کردیا،پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والےدہشتگردوں میں حکیم اللہ محسود کا گن مین اور لشکر جھنگوی کا دہشتگرد مولوی اسحاق شامل ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد ایئرپورٹ، مہران بیس،امام بارگاہوں ، پولیس اور زینجرز پر حملوں میں ملوث تھے۔