سکھر چیمبر سے نائب صدر نامزد کرینگے، یو بی جی

329

الحاج منورخان کی بزنس کمیونٹی کیلئے دیرینہ خدمات اور جدوجہد لائق تحسین ہے ،سینئررہنما سے ایس ایم منیر کی ملاقات
فیڈریشن کو بہتر مقام تک لے جائیں گے،غضنفربلور،مظہراے ناصر،شبنم ظفر کا اظہار خیال،شکیل احمدڈھینگڑا بھی موجود تھے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے صوبہ سندھ کے بزرگ تاجررہنمااور سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج منور خان کی ایف پی سی سی آئی میں خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 2019کے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں نائب صدر کی سندھ چیمبر کی نشست پر سکھر چیمبر سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔ الحاج منور خان سے ملاقات میں حالیہ فیڈریشن چیمبر انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کی مکمل حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک سمیت ہرفردمنورخان کی بزنس کمیوبنٹی کیلئے دیرینہ خدمات کو سراہتا ہے اور انکی جدوجہد لائق تحسین ہے ،حالیہ انتخابات میں یو بی جی کیلئے ممتاز شیخ کی خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور انہوں نے قدم قدم پر گروپ کا ساتھ دیا ہے،سندھ سے پہلی مرتبہ فیڈریشن کی نائب صدر کی نشست پر براہ راست الیکشن لڑکر کامیابی کا اعزازخیرپور چیمبر کو حاصل ہوا اور شبنم ظفر نائب صدر منتخب ہوئیں،وہ خواتین کی بہترین قائد بن کر فیڈریشن میں انکے مسائل کوحل کرانے کی جدوجہد کرینگی۔ الحاج منور خان سے ملاقات کرنے والوں میں ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفربلور،سینئرنائب صدرمظہراے ناصر، نائب صدرشبنم ظفر،سابق نائب صدورممتاز شیخ اور شکیل احمد ڈھینگڑا بھی شامل تھے۔ ایس ایم منیرنے کہا کہ فیڈریشن چیمبراس سال بھی قابل امیدواروں کا گلدستہ ہے جس نے مکمل کامیابی کے ذریعہ ثابت کیا ہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ ہی ملک کی بزنس کمیونٹی کا واحد نمائندہ گروپ ہے، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو یو بی جی کی قیادت پر اندھا اعتماد ہے اور ہم نے انکے اس اعتماد کا مان رکھیں گے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور، سینئرنائب صدرمظہراے ناصر، نائب صدرشبنم ظفرنے کہا کہ فیڈریشن کا جو معیار سابق صدور اور انکی ٹیم نے مقرر کیا ہے وہ اسے مشترکہ جدوجہد کے ذریعہ مزید بہتر مقام تک لے جائیں گے، صوبے کے تاجروں اور صنعتکاروں کے بہتر مفاد میںسندھ کے تمامچیمبر آف کامرس انڈسٹری کے ساتھ شانہ بشانہ رہ کر کام کیا جائے گا۔اس موقع پر الحاج منور خان نے فیڈریشن کے تمام عہدیداروں کی کامیابی کیلئے دعا کی اور اپنے تعاون کا یقین دلا یا جبکہ انہوں نے آئندہ سال سکھر چیمبر آف کامرس کیلئے نائب صدر کے عہدے کیلئے پیشگی نامزدگی پر یو بی جی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔