جھڈو، الخدمت کا مفت آئی کیمپ ،1300مریضوں کا معائنہ

205

جھڈو (وقائع نگار خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن جھڈو کے تحت منعقدہ فری آئی کیمپ میں 151مریضوں کی آنکھوں کے جدید ٹیکنالوجی فیکو تھراپی کے ذریعے کامیاب آپریشن کیے گئے اور فری آئی 870مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا پانچ میڈیکل کیمپس بھی لگائے جن میں سینے شوگر کان ناک گلہ دل معدہ جگر کا کیمپ شامل ہے ان مختلف طبی کیمپوں میں 1300سے زائد مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا اور تمام مریضوں کو کھانا اور ادویات مفت فراہم کی گئیں کیمپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے امیر محمد افضال الخدمت کے ضلعی صدر سلمان خالد چیئرمین جھڈو شکیل قائم خانی وائس چیئرمین حاجی عمر دراز نے کیا۔ مہمانوں نے طبی کیمپوں کا معائنہ کیا کیمپ کے حسن انتظام اور رضاکاروں کے جذبہ خدمت کی تعریف کی، فری آئی کیمپ اور مختلف طبی کیمپوں کا مختلف سیاسی سماجی رہنماوں اور سرکاری اداروں کے افسران نے دورہ کیا طبی کیمپس کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 100سے زائد رضاکاروں نے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کیں چیئرمین جھڈو شکیل قائم خانی نے فری آئی کیمپ کے سپرنٹنڈنٹ اظہر جمیل آرائیں کو ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے 50 ہزار مالیت کا چیک پیش کیا۔