صفدر علی چودھری کے انتقال پر جماعت اسلامی راولپنڈی کی تعزیت

265

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی، جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہانِ ٗنائب اُمرا شیخ مسعود احمد ٗ رضا احمد شاہ ٗ ڈاکٹر کاشف شیخ ٗ قاضی محمد جمیل ٗ سید عزیر حامد ٗ رضوان احمد ڈپٹی سیکرٹریز قاضی محمد ظہیر ٗ راجا ممتاز حسین ٗ عثمان آکاش ٗ بختیار الحق کیانی ٗطارق رضا ٗجاوید اختر اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمداعظم نے جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کے دست راست ٗسابق سیکرٹری اطلاعات و سابق ناظم شعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ایڈیٹر ہفت روزہ ایشیا لاہور صفدر علی چوہدری کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صفدر علی چودھری سید مودودی رح کے ایک سپاہی تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ کے دین کی اشاعت اور غلبہ کی جدوجہد میں گزاری ہے۔ وہ ایک ہر دل عزیزشخصیت اور عظیم انسان تھے۔ اپنا ایک وسیع حلقہ احباب رکھتے تھے۔ ان کی دینی ٗ سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔جماعت اسلامی کے عہدیداران نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالی صفدر علی چودھری کی مغفرت فرمائے۔ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صد مہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔