بنوں پریمیئر لیگ کرکٹ 10 فروری سے شروع ہوگی،احسان اﷲ

393
پشاور: بنوں پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے احسان اللہ شاہین اسپورٹس فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے 
پشاور: بنوں پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے احسان اللہ شاہین اسپورٹس فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے 

پشاور(جسارت نیوز)کھلاڑیوں کی سرزمین بنوں پر کرکٹ کی ترقی کیلئے ایک بڑاقدم اٹھانے کافیصلہ کرتے ہوئے بنوں پریمیئر لیگ کرکٹ چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا،لیگ کی افتتاحی تقریب 10فروری کوہوگی جبکہ باقاعدہ میچز11فروری کومنڈان پارک گراؤنڈ پر شروع ہونگے ،میگاایونٹ میں ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل،محمد عرفان ،عمر گل،عمران سینئر سمیت عثمان شنواری سمیت دیگرمایہ ناز ٹیسٹ اور انٹر نیشنل کھلاڑی بھر پور اندازمیں حصہ لینگے،جن کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات سمیت ایونٹ کوکامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے تیاریوں کو آخری شکل دیدی ہے۔ان خیالات کا اظہار بی پی ایل کے چیف آرگنائزر احسان اللہ شاہین ،صدر طارق علی شاہ ،جنرل سیکرٹری رشید زمان اورایونٹ سیکرٹری ناظم منڈان ثناء اللہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدام ضلع بنوں میں کرکٹ کی ترقی کیلئے اٹھایاگیاہے کیونکہ بنوں کا خطہ نہ ہاکی،اتھلیٹکس،فٹ بال اور والی بال سمیت دیگر کھلاڑیوں کاسرزمین ہے بلکہ یہاں پر کرکٹ کے حوالے سے بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے یہاں کے نوجوان کرکٹرزنے انتہائی قلیل مدت میں کرکٹ کی دنیامیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کیاہے ۔