مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر مستحکم رہی

343
Diagram of business success with arrow

کراچی ( بزنس رپورٹر ) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 111.80روپے اور قیمت فروخت112.20روپے پر برقرار رہی جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 135روپے سے بڑھ کر135.50روپے اور قیمت فروخت137روپے سے بڑھ کر137.50روپے ہو گئی جبکہ1.75روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 150.75روپے سے بڑھ کر152.50روپے اور قیمت فروخت152.75روپے سے بڑھ کر154.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں اسی مدت کے دوران ڈالر کی قدر 30پیسے گھٹ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6دنوں میں روپے کی نسبت یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 2.70روپے اور2.50روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔