پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاﺅ کا شکار

484

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاﺅ کا شکار ہونے کے باوجود مثبت زون میں بند ہوئی اور ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس400سے زائد پوائنٹس بڑھ کر42900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں17ار ب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔گو کہ گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کیساتھ ہواتھا اور صرف دو کاروباری دنوں میں کے ایس ای100انڈیکس 1404.54پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ تین کاروباری دنوں میں مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس994.81پوائنٹس لوز کر گیا تھا تاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 409.73پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 42523.99پوائنٹس سے بڑھ کر42933.72پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 213.06پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21671.01پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30877.05پوائنٹس سے بڑھ کر30932.07پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 17اب31کروڑ89لاکھ49ہزار722روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 88کھرب87ارب77کروڑ64لاکھ89ہزار535روپے سے بڑھ کر89کھرب5ارب 9کروڑ54لاکھ 39ہزار257روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43824.29پوائنٹس کی بلند سطح کو چھوگیا تھا مگر مندی کا رجحان غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر42523.99پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 15ارب روپے مالیت کے32کروڑ77لاکھ61ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم9ارب روپے مالیت کے 22کروڑ53لاکھ40ہزار حصص کے سودے ریکارڈ ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1920کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے976کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،857میں کمی اور87کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ازگارڈ نائن ،عائشہ اسٹیل مل ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،فوجی سیمنٹ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،حب پاور کمپنی ،سوئی سدنر گیس ،دیوان موٹر ز،اینگرو پولیمر ،لوٹے کیمیکل اور انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ سر فہرست رہے۔