سندھ حکومت چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پاس کیا، بلاول

396

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) بلاول بھٹو کا کہنا کہ سندھ حکومت بچو ں کے تحفظ کے لیے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پاس کیا ہے اور سندھ کے29 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے گئے ہیں جس میں سماجی تنظیمیں سندھ حکومت کے ساتھ مل کرکام کررہی ہیں۔

کراچی میں وزیر اعلی سندھ اور شہزاد رائے کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قصورواقعہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی زیربحث آیا ،پاکستان میں قصورجیسے واقعات جگہ جگہ ہورہے ہیں ہمیں اپنے بچوں کواس قسم کے واقعات سے بچانا ہے۔قصورجیسے واقعات کی مستقبل بنیادوں پرروک تھام ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کا معاملہ قومی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ بچوں کے تحفظ کے لیئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے جو کچھ ڈکلیئر کیا وہ سب غلط ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو کچھ ڈکلیئر کیا وہ سب غلط ہے، انہوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا، جب الیکشن لڑوں گا تو اپنے اثاثے ڈکلیئر کروں گا، نا کام لیگ نے بلوچستان کو نظر انداز کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام سوچ رہے ہیں بچوں کو کیسے محفوظ رکھیں؟، پاکستان میں ایسے واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے گئے۔ انہوں نے کہا ایجوکیشن اور آگاہی سب سے اہم کام ہے، سماجی تنظیمیں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا سندھ میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کریں گے، بچوں کے لیے آگاہی کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا پہلے بولنے سے ڈرتے تھے، اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے، قصور جیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا چاروں صوبے بچوں کے تحفظ سے متعلق معلومات نصاب میں شامل کریں۔

عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا، جب الیکشن لڑوں گا تو اپنے اثاثے ڈکلیئر کروں گا، نا کام لیگ نے بلوچستان کو نظر انداز کیا۔