فیڈریشن چیمبر میں کامیابی پروزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ایس ایم منیر کو مبارکباد

312


اکنامک گروتھ اور ملازمتوں کے مواقعوں کیلئے حکومت بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی
نومنتخب عہدیدارکاروباری ماحول کی بہتری،کاروبار کی ترقی کیلئے کام کرینگے،وزیراعظم کا ایس ایم منیر کے نام خط

کراچی:وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے وفاق ایوانہائے صنعت وتیارت پاکستان(ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائے 2018میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یوبی جی)کی کامیابی پر یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ایم منیر کو لکھے گئے اپنے ایک خط میںیوبی جی لیڈران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب عہدیدار ملک میں کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے ،کاروبار کی ترقی اوربہتری کیلئے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے پہلے کی طرح کام کرینگے ۔وزیراعظم پاکستان نے یو بی جی اور فیڈریشن کی قیادت کو یقین دلایا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ اکنامک گروتھ کے حاصل ہوسکے اورنوجوانوں کیلئے ملازمت کے وسیع تر مواقع حاصل ہوسکیں۔