کیچ: دہشتگردوں کی فائرنگ‘ فورسز کی گاڑی کو حادثہ‘5شہید

180

کوئٹہ( نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، 5 اہلکار شہید اور6 زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز کے قافلے پر پنجگور سے تربت جاتے ہوئے شاپک کے مقام پر گھات لگائے دہشت گروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ سے بچنے کیلیے قافلے میں شامل ایک گاڑی ڈرائیو رنے تیز بھگائی تو وہ الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 اہلکار شہید اور6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے انہیں مزید علاج کیلیے کراچی یا کوئٹہ منتقل کیا جائیگا۔ واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔