کیا یہ بھی سی پیک کی برکات ہیں؟

362

کراچی میں اے ٹی ایم سے اکاؤنٹ ہیک کرنے والے ایک اور گروہ کی گرفتاری اہل کراچی کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ جس تیز رفتاری سے سی پیک کی برکات کراچی اور پاکستان کے دوسرے شہروں کا رخ کررہی ہیں اس کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے جن خدشات کا پہلے ذکر کیا جارہاتھا انہیں محض سی پیک کی مخالفت قراردے کر خاموشی اختیار کی جارہی تھی۔ یہ ملزم 8 جنوری کو کراچی پہنچا ہے ابھی تفتیش ہورہی ہے کہ کس ویزے پر آیا تھا لیکن جعلسازی میں استعمال ہونے والے آلات اس کے قبضے سے برآمد ہوئے ہیں یقینی طور پر وہ انگریزی سے بھی واقف ہوگا ورنہ اے ٹی ایم سے رقوم نکالنے کے لیے کوئی اور ذریعہ نہیں ہوسکتا۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے بھی پیش کردیا یہ اچھا کیا۔ ورنہ سی پیک کا کوئی ہمدرد یہ کیس دبانے کی ہدایت بھی کرسکتا تھا۔ اب بھی اس کا خطرہ ہے لیکن عوام حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے آگے بڑھیں بڑے تاجروں کی تنظیمیں بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔