بلوچستان کے مسائل کا حل مل کر نکالیں گے‘ میر عبدالقدوس بزنجو

253

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل مل کر نکالیں گے، عوام مایوس نہ ہوں، قلیل مدت میں بہترین نتائج پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی، سینیٹر سید کامل علی آغا و دیگر بھی موجود تھے۔ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے دیرینہ مسائل کا حل ترجیح ہے، کارکردگی دکھانے کے لیے دن رات محنت کریں گے، اللہ تعالیٰ نے جو ذمے داری پارٹی کے توسط سے مجھے سونپی ہے اس کو نبھانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہمیشہ عوام کے حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے مسائل کا حل یقینی بنائیں۔